اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شبقدر میں دہشت گردوں سے مزاحمت میں شہید ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ہیڈکانسٹیبل کو وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے تمغہ شجاعت اور اس کے خاندان کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ انتہائی بہادری سے اپنی جان دے کر مذکورہ اہلکار نے درجنوں بے گناہوں کی جانیں بچائیں جس کی کوئی قیمت نہیں۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی ادارے انتہائی جراٗت سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے اگلی صف میں کھڑے ہوکر قربا نیا ں دے رہے ہیں۔