وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ داروں کولگی دیمک کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور وزیراطلاعات فواد چودھری نےکہا ہے کہ خورشیدشاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔ یہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا۔
اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔