• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سوناکشی نے والد کے بی جےپی چھوڑنے کی وجہ بتا دی


بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقیدکرتے ہوئے اپنے والدشتروگن سنہا کی بی جےپی چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہانے اپنے والد شتروگن سنہا کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو استعفیٰ دینے پر نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ میرے والدکو بہت پہلے ہی بی جے پی چھوڑ دینی چاہیے تھی.

سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے ارد گرد ہونے والی چیزوں سے خوش نہ ہو تو اسے اپنا قبلہ بدل لینا چاہیے۔

ماضی کے اداکار اورآج کے سیاستدان شتروگن سنہا نےسوشل میڈیا پر بی جے پی کواستعفا دینےکا اعلان کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد کیا۔


شتروگن سنہا نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر راہول گاندھی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوے لکھا کہ بی جے پی سے نکلنامشکل تھا لیکن امید ہے کہ اب میرے عزیز دوست لالو یادواور نہرو گاندھی کے خاندان کی قیادت کے تحت کام کرنا خوش آئین ہوگا۔

گزشتہ روز انڈیا اسٹائلش ایوارڈز 2019 میں سوناکشی سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اپنی مرضی سے کانگرس میں شامل ہوئے ہیں اور مجھے لگتا ہے ان کو یہ قدم کافی پہلے اٹھا لینا چاہیے تھا۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے والد شتروگن سنہا بی جے پی کے رہنما جے پی ناریان ، اٹل جی ، ادوانی جی کے ساتھ ہی پارٹی کا حصہ بنے تھے لیکن اس کے باوجود بی جے پی کی جانب سے ان کووہ عزت نہیں دی جارہی تھی جس کے وہ حقدار ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا ،کرن جوہر کی اگلی فلم ’کلنک ‘ میں مزکزی کردار کرتے ہوئے نظر آ ئین گی جو کہ اگلےمہینے 17اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید