• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی بجلی،گیس دینے کے دعویدار نے دھوکا کیا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے، سستی بجلی اور گیس دینے کے دعویدار لیڈر نے عوام سےدھوکا کیا۔

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اشیاء سستی کرنے کے بجائے حکومت نے عوام کی کمر توڑ دی ماضی کی نسبت مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری سےغیر ملکی قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کو عدالتی جدوجہد کے بعد ریلیف ملا،نوازشریف نے جیل میں حقوق کی جنگ لڑ کرنئی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کیخلاف آئین وقانون کی جدوجہد کاراستہ اپنایااور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا۔

تازہ ترین