• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ کر دیاگیا ہے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کی تیل میں فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 98 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی ہےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں گیارہ روپے بانوے پیسے اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری ایک روز پہلے کہہ چکے ہیں حکومت تیل کی مد میں ستر ارب روپے سے زیادہ ٹیکس ریلیف دے رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

تازہ ترین