لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد کے درمیان نواز شریف کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تجاویز پر مشاورت اور آئندہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر عیادت کیلئےحمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔