• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی پر سب کو اتفاق کرنا ہوگا، بلاول ریڈ لائن عبور نہ کریں، شاہ محمود

ملتان (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیشنل سکیورٹی پر بلاول بھٹو اور شہباز شریف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کو بات چیت کی دعوت دے دی‘انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا‘ عمران خان نہ تو ڈیل کے قائل ہیں اور نہ ڈھیل کے‘وہ احتساب چاہتے ہیں‘بلاول ریڈلائن عبورنہ کریں‘قومی سلامتی پر سب کو اتفاق کرنا ہوگا‘ملکی مفاد میں تنگ نظری کا مظاہرہ نہ کیا جائے‘ذاتی طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبطین رضا لودھی کی والدہ کی رسم چہلم کے موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سے کہتا ہو ں کہ اس وقت سب کو ریڈ لائن کا خیال رکھنا چاہیے ،نیشنل سیکورٹی پر سب مل بیٹھیں‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھے گی، دیکھنا یہ ہے کہ ڈالر کو اصل قیمت پر پہنچنے سے کس نے روک رکھا ہے‘جنوبی پنجاب صوبہ ہمارا صرف نعرہ نہیں بلکہ اس کی اشد ضرورت بھی ہےکیونکہ ہمارے نزدیک 12کروڑ کاصوبہ چلانا ممکن نہیں‘ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک عرصے سے دست و گریباں تھے، پی پی 218 کے ضمنی الیکشن میں ان کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے‘ضمنی الیکشن میں جو نتائج رہیں گے وہ جمہوری عمل کا حصہ ہوں گےنیب ایک خودمختار ادارہ ہے۔
تازہ ترین