• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیلئے نواز اور موجودہ حکومت کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں، چوہدری نثار

ٹیکسلا،واہ کینٹ(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بھارت کیلئے نواز اور موجودہ حکومت کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں، بھارت سے امن اور مذاکرات کی بار بار بھیک مانگنا سمجھ سے بالاتر ہے ،ملکی سیاست میں اسٹبلشمنٹ کا کردار بہت بڑھ گیا ہے ، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے جس کے نہایت خطرناک نتائج برآمد ہونگے موجودہ حکومت نے قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جس کے اثرات عوام پر پڑیں گے، نواز شریف اور عمران خان کی بھارت سے متعلق پالیسی میں کوئی فرق نہیں ، حکومت کی عوامی فلاح کے بارے میں کارکردگی صفر ہے ، صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف لینے کا مطلب یہ ہوگا کہ میں نے قومی اسمبلی کی اپنی نشستوں کے نتائج پر مہر تصدیق ثبت کردی۔
تازہ ترین