پنوعا قل( نامہ نگار )سا بق اپوزیشن لیڈراور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خور شید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ذو الفقار علی بھٹو نے ایٹم بم بنا کر سرحدوں کی حفاظت کا اعلان کیا تھا کوئی دشمن ملک پا کستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالو جی دی۔ ریاست چلا نے کے لئے شہید ذو الفقار علی بھٹو نے آئین دیا کہ اس آئین کے تحت ریا ست چلے گی زیر زمین پا نی میں آرسینک کی مقدار زیا دہ ہے یہ پا نی پی کر عوام بیمار ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پنوعا قل میں پیرواہ نہر کی لا ئننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ڈا کٹر آفتاب احمد سومرو،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی شبیر احمد شیخ ، میا ں محمد عابد انڈ ھڑ ،میاں عبدالقوی انڈ ھڑ،جمال عبدالناصر بھٹو،انجینئر آغا فیض پٹھان سمیت اعلیٰ افسران مو جود تھے۔ سید خو ر شید احمد شاہ نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کی حکومت کو ماڈل قرار دیتے ہو ئے چیلنج کیا کہ وہ اس پر کسی بھی مائی کے لعل سے بات کر نے کو تیار ہیں۔ 2008 سے 2013 کی پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک کو گندم میں خود کفیل کیا۔