• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ تیار ہونے میں 3گھنٹے لگاتے ہیں، گوری کا انکشاف

بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ تیار ہونے میں مجھ سے بھی زیادہ وقت لگاتےہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والے انڈیا اسٹائلش ایوارڈز شو میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو بہترین جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر گوری خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر انکشاف کیا کہ وہ کسی پارٹی یا ایونٹ میں جانے کے لیے 20 منٹ میں تیار ہوجاتی ہیں جبکہ شاہ رخ تیار ہونے میں 2 سے 3 گھنٹےلگاتے ہیں۔


دوسری جانب شاہ رخ خان اس بات پر ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ ہاں آج کے ایونٹ کی تیاری کے لیے میں نے 3 گھنٹے لگائے جبکہ گوری 6گھنٹوں میں تیار ہوئی ہیں۔

شاہ رخ خان نےبہترین جوڑی کے ایوارڈکا سارا کریڈٹ اپنی اہلیہ گوری خان کو دیتے ہوئے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی اہلیہ کی وجہ سے ہوں ،میں بہت سادہ اور بورنگ ہوں گوری میری زندگی میں خوبصورتی لاتی ہے۔

واضح رہے شاہ رخ خان اورگوری خان کی شادی 27 برس قبل 1991 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین