• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی باہمی چپقلش

اسلام آباد ( ایجنسیاں ) شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی باہمی چپقلش میں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماء جہانگیر ترین کے حق میں بول پڑےاورکہاکہ وزیراعظم کے فیصلے پر اعتراض نہیں کیاجاسکتا‘ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں میرے اور دیگر کابینہ ارکان کے اصرار پر بیٹھتے ہیں‘کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا‘ فواد چوہدری نے کہا کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے‘کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت وزیر اعظم کی خواہش پر ہوتی ہے‘وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے لئے بہت کچھ کیا ہے ، وہ پارٹی کارکنوں کے دل میں رہتے ہیں ، پارٹی میں ہر کوئی عمران خان کو جوابدہ ہے‘وزیرپٹرولیم غلام سرور خان کے مطابق پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کی خدمات قابل تحسین ہیں‘ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی باہمی چپقلش اور لفظی گولہ باری کے جواب میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں نے جہانگیر ترین کے حق میں آواز بلند کردی ۔

تازہ ترین