اسلام آباد(جنگ نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے حوالے سے کوئی بحث زیرغور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قانون تبدیل کرنے کی تجویز نہیں۔ ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ایک ادارے اور ایک ایکٹ کا نام ہے، اسے بدلنے کیلئے پارلیمنٹ میں لے جانا ہو گا اور اس حوالے سے کوئی ترمیم پارلیمنٹ میں نہیں لائی گئی۔