• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

رحیم یارخان میں ترنڈا سوائے خان کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ شام 4بجے ترنڈا سوائے خان کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں اُلٹ گئی تھیں، جس کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روکا گیا۔

ریلوےذرائع نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے بعد رحمان بابا اور عوام ایکسپریس صادق آباد پر، ہزارہ ایکسپریس رحیم یارخان اسٹیشن پر، بابا فرید ایکسپریس خان پور پر اور عوام ایکسپریس آدم صحابہ پر کھڑی ہو گئیں۔

ریلوےحکام کے مطابق کافی جدوجہد کے بعد اپ ٹریک کو ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا، ٹریک سے متاثرہ مال گاڑی کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس جبکہ حویلیاں جانےوالی ہزارہ ایکسپریس کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین