جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں معروف شیف پیٹرک شیماڈا نے دنیا کا مہنگا ترین شاہی برگرتیار کیا ہے جسکی قیمت 900ڈالر یعنی 1لاکھ 26ہزار8سو46 پاکستانی روپے ہے ۔
اس برگر کی فروخت جون کےوسط تک جاری رہے گی۔
اس مزیدار مہنگے ترین برگر کے بن میں سونے کے انتہائی باریک ذرات شامل ہیں جبکہ برگر کی تیاری میں جاپانی نسل کی گائے کا مشہور ویگیو بیف، مہنگے ترین بطخ کے جگر کا پیسٹ، سلاد، ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیاکا استعمال کیا گیا ہے جبکہ پورے برگر کا وزن ایک کلو سے زیادہ ہے۔
چھ انچ چوڑے اور دس انچ اونچے فٹبال سائز کے اس برگر کو بطورِ خاص جاپانی ولی عہد پرنس ناروہیٹو کی رسمِ تاج پوشی کی خوشی میں تیار کیا گیا ہے اور پیشکش بھی محدود مدت کیلئے ہے۔
اوک ڈور اسٹیک ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اس اہم شاہی موقع پر خاص برگر تیار کیا جارہا ہے جو دو مختلف سائزوں میں پیش کیا جائے گا۔