دارالحکومت اسلام آباد میں دن دیہاڑے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر 2 دکانداروں کو قتل کردیا گیا،نجی بینک کے گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ بھی زخمی ہوا۔
اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں غوری ٹاؤن کے کاروباری مرکز میں اسلحہ کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے
مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے دونوں دکاندار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ڈاکو لوٹ مار کے بعدگاڑی میں فرار ہوئے تو حادثہ ہو گیا ،بیچ سڑک فائر کر کے ایک بزرگ شہری سے گاڑی چھین لی جس میں کم سن بچے بھی سوار تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو چھینی گئی گاڑی میں فرار ہونے لگے تو قریب ہی واقع ایک نجی بینک کے گارڈ نے فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا ، دوسرا شدید زخمی ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین کے مطابق زخمی ڈاکو کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، وڈیو اور ڈاکوؤں سے ملنے والی دستاویزات کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔