• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، زرداری، فریال، انور مجید کی درخواستیں مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ / جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کے خلاف آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی درخواستیں مسترد کردی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی نیب عدالت منتقل کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے دلائل دیئے۔ نیب کی جانب سے گذشتہ سماعت پر جواب جمع کرادیا گیا تھا۔ فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر فراڈ دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ جیسے الزامات عائد کئے گئے۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام عبوری چالان میں مفرور ملزمان کے طور پر لکھا گیا۔ نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان کو پہنچایا۔ قومی خزانے کو نقصان جیسے الزام کی بنیاد پر مقدمہ ایف آئی اے سے نیب منتقل ہوا۔ اگر ایف آئی آر، عبوری چالان دیکھیں تو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ذکر نہیں۔ اگر مقدمہ ایک ہی صوبے میں منتقل کرنا ہو تو چیئرمین درخواست کرسکتا ہے۔ مقدمہ ایک سے دوسرے صوبے میں منتقل کرنا چیئرمین نیب کا بھی اختیار نہیں۔ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں ایف آئی اے کے مقدمہ 04/18 کا بھی ذکر نہیں۔
تازہ ترین