• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،وزیرتعلیم کا چھاپہ،طلبہ اپنا لکھا پڑھ نہ سکے، کاپیاں کیسے بھرلیں؟

ٹھٹھ (نامہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا گھارو دھابیجی اور ٹھٹھہ کے امتحانی مراکز کا ھنگامی دورہ کیا ۔ نقل کرانے کا الزام میں انہوں نے ٹھٹھہ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نور محمد سرائی سمیت ایکسٹرنل علاؤالدین بروھی اور جونئیر کلرک کو معطل کر دیا ۔ وزیر تعلیم نےکہا کہ گورنمنٹ ھائی اسکول ٹھٹھہ میں جو طلباء امتحانات دے رھے ھیں ان کی کاپیاں پورے جوابات سے بھری ھیں لیکن جب میں نے ان سے کہا کہ آپ لکھ کر اور پڑھ کر بتائیں کہ کیا لکھا ھے تو نہ انہیں پڑھنا آیا اور نہ ھی لکھنا آیا ۔وزیرتعلیم نے کہا کہ پورا نظام بگڑا ھوا ھے استاد فرائض ادا نہیں کرتے مطالبات کرتے ھیں کہ ٹائم اسکیل دو اور پریس کلب پر بیٹھتے ھیں معاشرہ کو بھی اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرنا ھو گا نقل جیسے کالے دھبے کو پورے سماج نے قبول کرلیا والدین نقل پر خوش ھوتے ھیں بچے مارکس اچھے آئیں گےُ امتحانات کا انعقاد وزارت تعلیم کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ بورڈز کی ذمہ داری ھے جو وزیراعلیٰ کے ماتحت ھے میرے سیکریٹری ،ایڈیشنل سیکریٹریز اور سیکشن آفیسرز سب فیلڈ میں نکلے ھو ھیں ھمیں کوالٹی ایجوکیشن کو بھی امپرو کرنا ھے اس سال فنڈز کی کمی کے باعث بہت سے مقاصد پورے نہیں ھو سکے۔
تازہ ترین