ناقص انتظامات اور نقل کی روک تھام میں ناکامی پر خیبر پختون خوا کے مشیر تعلیم برہم ہو گئے جنہوں نے 3 تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر امتحانات کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔
اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، کوہاٹ، بنوں اور ایبٹ آباد کے تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔
تینوں کنٹرولرز کو میٹرک کے امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے اور نقل کی روک تھام نہ ہونے پر ہٹایا گیاہے۔
محکمہ ٔتعلیم خیبر پختون خوا نے پرچے آؤٹ ہونے اور نقل کی روک تھام نہ ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا ۔