سکھر(بیور ورپورٹ) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لاجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ”ایس آئی یو ٹی“ سکھر کی جانب سے گردوں کے عالمی دن کے موقع پر دیہی علاقوں کے افراد میں گردوں کے امراض میں مبتلا لوگوں کو باقاعدگی سے چیک اپ کرانے اور علاج ومعالجے کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں آباد لاکھا میں طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا، کیمپ میں 400سے زائد افراد کا معائنہ کیا ۔