اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ’’مودی وار ڈاکٹرائن‘‘کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹررحمن ملک نے کتاب کے ذریعے مودی سرکار کے جنگ کے خطرات کو ابھار کر الیکشن جیتنے کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے۔سینیٹررحمان ملک کے نام تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی بدولت را، آر ایس ایس،بھارتی فوج اور حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔