برسلز(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری آج گیارہ بجے یورپی پارلیمنٹ برسلز میں انسانی حقوق یورپ کے اہم حکام اور ممبران پارلیمنٹس کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت بھی کریں گی۔ اس سے قبل ڈاکٹر شریں مزاری نے پاکستان ٹورسٹ انفارمیشن کارنر برسلز کا افتتاح بھی کیا جو سفارتخانہ پاکستان برسلز اور ٹرائبز انسپائرنگ ورک پلیس کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔