لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ معراج النبی وہ عظیم معجزہ ہے جس نے تسخیر کائنات کے مقفل دروازوں کو کھولنے کی ابتدا کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ’’ معراج النبی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔