• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال پاکستان کی ترقی کی شرح 3.9 فیصد رہے گی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان کی ترقی کی شرح 3.9 فیصد رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی ترقی کی شرح 3.9 فی صد رہے گی جبکہ اگلے سال یہ شرح مزید کم ہوکر 3.6 فی صد رہ جائے گی جو خطے کے ممالک میں سب سے کم شرحِ نمو ہے۔

اے ڈی بی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں برس بھارت میں ترقی کی شرح 7.2 فی صد رہے گی جو اگلے سال 7.3 فی صد ہو جائے گی۔

دوسری جانب چین میں رواں سال ترقی کی شرح 6.3 فی صد رہے گی جو اگلے سال کم ہو کر 6.1 فی صد ہو جائے گی۔

تازہ ترین