• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری پر یہ الزامہے کہ وہ اپنی فلموں میں پاکستانی گانے چراکر شامل کرتے ہیں لیکن اب بنگلہ دیش نے بھی پاکستانی گانوں کو چرانا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نے جہاں پاکستانی شائقین کے دل جیتے وہیں فلم کے ایک گانے کی ویڈیو بنگلا دیشی گلوکار کو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اس گانے کی پوری ویڈیو ہی چرالی۔


’شاہد‘ نامی بنگلہ دیشی گلوکار نے فلم لوڈویڈنگ کے گانے’کوچ نہ کریں‘ کی ویڈیو ہو بہو کاپی کر کے اُسے بنگلہ دیشی فلم میں شامل کرلیا ہے۔ چرائی گئی پاکستانی گانے کی ویڈیو میں پورا گانا ویسا کا ویسا ہے بس صرف اس میں بیک گرائونڈ میوزک مختلف ہے۔

فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی تیسری فلم ہےجبکہ اس سے قبل2016 میں نشر ہونے والی ان کی فلم ’ایکٹر ان لا‘کو بھی بھارت کی مقامی زبان ’ اوریا‘ میں کاپی کرلیاگیاتھا جبکہ بالی ووڈ فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ بھی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی کاپی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ گزشتہ سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شادیوں میں دیے جانے والے بھاری جہیز جیسے مسائل کو اُجاگر کیا گیا تھا اور دکھایا گیا تھا کہ کس طرح جہیز کے بوجھ کی وجہ سے غریب گھرانوں کی بچیاں شادی سے محروم رہ جاتی ہیں۔

تازہ ترین