• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والی بال کوچ کا پاکستان کیلئے مزید کام کرنے سے انکار

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی والی بال ٹیم کے ایرانی کوچ حامد مواحدی نے معاضے میں کمی کے باعث مزید ذمے داری نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔ انہیں ایک سالہ معاہدے کے دوران سات ہزار ڈالرز ماہانہ دیے جارہے تھے۔ جس میں ساڑھے چار ہزار ڈالر اسپورٹس بورڈ اور باقی فیڈریشن ادار کرتی تھی لیکن اب اسپورٹس بورڈ نے صرف ڈھائی ہزار ڈالرز ماہانہ دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ حامد مواحدی نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان میں اس کھیل کا ٹیلنٹ بہت مگر عالمی معیار کا کوئی انڈرو جمنازیم نہیں ہے،حکومت سہولت فراہم کرے تو ایشیائی سطح پراچھے نتائج حاصل مل سکتے ہیں۔

تازہ ترین