اسلام آباد(آئی این پی) رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے چیف جسٹس آزادکشمیر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا،9نکات پر مشتمل ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج کر چیف جسٹس کو عہدہ سے فارغ کرنے کی استدعا،وزیر امور کشمیر نے ریفرنس باقاعدہ طور پر وصول کر لیا جو اب چیئرمین کشمیر کونسل کو بھیجا جائے گا،جس کے بعد وزیراعظم پاکستان بحیثیت چیئرمین کشمیر کونسل ریفرنس کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجیں گے۔