وزیر خزانہ اسد عمر نے اسحاق ڈار پر تنقید کے نشتر بر سادیئے۔
اسد عمر نے سابق وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس ٹی وی پر آنے کے لیے بہت وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے پاس اگر اتنا ہی وقت ہے تو عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کہہ چکا ہے کہ روپیا اپنی صحیح قدرپر ہے، لوگ ڈالر کے پیچھے نہ بھاگیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، اس میں پیسہ لگائیں۔