• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ کی درخواست

نیب نے تھانا ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع کرادی ۔

سب انسپکٹر،ایس ایچ او تھانہ نیب عمر دراز کی جانب سے  دی گئی درخواست میں آٹھ نامعلوم سمیت20 افراد کو نامزد کیا ہے اور نیب اہل کاروں پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کے گھر واقع ماڈل ٹاؤن پہنچی، گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈز عبدالرحمن، شہبازخان، محمدسلیم کو وارنٹ گرفتاری دکھائے گئے، حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری دیکھ کر سکیورٹی گارڈز مشتعل ہوگئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ 6 نامعلوم سکیورٹی گارڈزبھی تھے، سیکورٹی گارڈز نے نیب کی ٹیم پر دھاوا بول دیا اور نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کپڑے پھاڑ ڈالے جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کارسرکار میں مداخلت کی، نیب اہلکاروں پر تشدد کیا، واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین