ماضی کی سپر اسٹار ریما خان نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیا اور شب معراج کے موقع پر قبلہ اول میں خصوصی عبادت کی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے شب معراج والے روز زیارت کی سعادت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
ریما خان نے پوسٹ میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کیلئے بھی اہم ہے اور اس کی سعادت میری خوش نصیبی ہے۔
انہوں نے دورے کے انتظامات پر اپنے دوست کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔