• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز سمیت کئی رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں شامل

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے کئی رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔

حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سلمان شہبازاور مفتاح اسماعیل کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے سابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

حکومت نے سمری سرکولیٹ کر کے نام آج ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔

نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے آج ہی ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا ہے۔

تازہ ترین