• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل، حمزہ اور سلمان شہباز کے نام ECL میں شامل

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) معتبر ذ رائع سے معلوم ہو ا ہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطا بق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام بھی ایل سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطا بق پاکستان اسٹیل ملز کے سابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ،ذرائع کے مطا بق حکومت نے سمری سرکولیٹ کرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے ۔ ذرائع کے مطا بق یہ نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ شاہد خا قان عبا سی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس زیر تفتیش ہے ۔آئی این پی کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈال دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ان افراد کے نام قومی احتساب بیورو (نیب)کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی،نمائند ہ خصوصی کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کافیصلہ نہیں ہوا ذرائع نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
تازہ ترین