لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پولیس کی طرف سے مقدمات میں غیر ضروری گرفتاریوں پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت کے دوران ریمارکس دئیے کہ للکارے مارنے والے ملزم کو گرفتار کرنا کیوں ضروری ہوتا ہے ؟ گرفتاریاں ڈال کر عدالتوں پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزم کو للکارے مارنے پر قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔