• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آئی بروتھریڈنگ‘‘ آنکھوں کی خوبصورتی بڑھائے

لڑکیاں جب پہلی بار آئی بروتھریڈنگ کرواتی ہیں تو تھریڈنگ سےقبل انھیں ایک خوف سا محسوس ہوتا ہے لیکن اس کے بعد آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ ہوتا دیکھ کر آئی برو تھریڈنگ کروانا ان کی ماہانہ روٹین کا حصہ بن جاتا ہے۔ آپ بھی آئی برو تھریڈنگ کے لیے باقاعدگی سے پارلر ضرور جاتی ہوں گی کیوں کہ خوبصورت بھنویں حسین اور دلکش آنکھوں کی ضامن ہوتی ہیں۔ خوبصورتی کے ساتھ بنی گھنی اور گہرے رنگ کی بھنویں چہرے کو جاذب نظر بناتی ہیں۔

بھنویں مختلف طریقوں سے بنائی جاسکتی ہیں مثلاً تھریڈنگ ،ویکسنگ ، ٹوئیزنگ (چمنی نماٹول کی مدد سے بالوں کے کھینچنے کے عمل کو ٹوئیزنگ کہتے ہی)یا پھر مشین کے ذریعے۔ لیکن بھنویں بنانے کا سب سے آسان عمل تھریڈنگ ہی ہے، جسے ہر دور میں خواتین اپناتی ہیں۔ تھریڈنگ چہرے سے غیر ضروری بال ہٹانےکے عمل کو کہتے ہیںمثلاً بھنویں، اَپر لپ، فور ہیڈ وغیرہ پرموجود بال۔ آئی برو تھریڈنگ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ دھاگے کو بل دے کر آئی برو کے اضافی بالوں کو اس کے درمیان میں رکھ کر انھیں جڑ سے اُکھاڑ لیں۔ یہی نہیں، بیوٹیشن بھی خواتین کو آئی بنانے کے لیے تھریڈنگ کا ہی مشورہ دیتی ہیں۔

آئی برو شیپ کا انتخاب ؟

ٹرینڈ کے پیش نظر توآج کل گھنی اور موٹی بھنوں کا فیشن خاصا اِن ہے ۔لیکن بیوٹی ایکسپرٹ کی رائے کے مطابق آ ئی برو ہمیشہ آنکھوں کی یا چہرہ بناوٹ کے مطابق ہوں تو زیادہ مناسب ہے، کیونکہ پلکوں اور آئی برو كے درمیان خاصہ خلا موجود ہوتا ہے ۔اگر آپ بھی اس سلسلے میں پریشان ہیں کہ کون سا آئی برو شیپ آپ کی آنکھوںکے لیے بہترین ہے تواس سلسلے میں ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ اگر آپ کی وہ ہڈی، جس پر آئی برو موجود ہوتی ہیں، بہت باریک ہے تو اِس پر قدرے موٹی آئی برو موزوں رہیں گی۔ اگر آپ اِس سے غیر مطمئن ہیں تو آئی برو كکے نیچے موجود چند ایک بل نکال دیجئے، اِس میں کوئی مزائقہ نہیں ہے۔

یہی نہیں، آپ آئی برو پنسل اور تکنیک کے ذریعے بھی اپنی پسند کا شیپ حاصل کر سکتی ہیں ۔ گھنی آئی برو کی خوہش مند خواتین اکثرآئی برو پنسل سے آئی برو کوموٹا کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔

اسی طرح اکثر ایکسپرٹ چہرے کی ساخت کے مطابق بھی آئی برو کے انتخاب کا مشورہ دیتے ہیں۔مثلاً

٭بیضوی چہرے والی خواتین کے لیے کرو (curve)کے بجائے راؤنڈ شیپ زیادہ مناسب معلوم ہوتاہے ۔

٭گول چہرے والی خواتین کے لیے ایکسپرٹ تیر کی کمان کی مانند آئی بروشیپ بنانے سے منع کرتی نظر آتی ہیں، ان کے لیے پرفیکٹ شیپ آئی برو کے عین درمیان میں واضح موڑیا گھماؤکا ہے۔

٭لمبے چہرے والی خواتین کی بھنوں کے لیے فلیٹ شیب بہترین ہے، اس سے چہرہ کم لمبا اور تھوڑا بیضوی محسوس ہوتا ہے۔

آئی برو تھریڈنگ میں احتیاط

اس کے فوائد پر بات کریں تو مندرجہ ذیل باتیں اہم ہیں ۔

٭نفاست سے بنی ہوئی آئی برو شیپ آنکھوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔

٭آئی برو کو زیادہ نیچے تک سنوارنے سے چہرہ رعب دار لگتا ہے۔

٭ کانوں کی طرف زیادہ اونچی آئی برورکھنے سے چہرے پر حیرت کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔

آئی برو تھریڈنگ کے لیےبہت زیادہ مہارت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ہمیشہ کسی ماہر بیوٹیشن سے آئی برو تھریڈنگ کروائیں۔اگر ایک بال بھی غلط نکل جائے تو شیپ خراب ہوجاتی ہے، کوشش کریں کہ بھنویں زیادہ باریک نہ ہوں۔ خواتین بھنوں کو سیدھا کرنے کے لئے برش استعمال کرتی ہیں لیکن وہ برش اتنی زور سے پھیرتی ہیں کہ اس سے بال ٹوٹ جاتے ہیں۔کچھ چہرے بے انتہا سادہ ہوتے ہیں جبکہ بعض انتہائی کومپلیکس نقوش رکھتے ہیں۔ کمان دار آنکھوں کی بناوٹ سے مطابقت رکھتی ہوئی بھنویں خوبصورت لگتی ہیں۔

بھنویں کیسے گھنی کی جائیں؟

بھنویں گھنی کرنے کےلیے خواتین مختلف گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرتی ہیں، آج ہم بھی آپ سے کچھ ایسے ٹوٹکے شیئر کرنے جارہے ہیں، جن سے ممکنہ طور پر آپ کی بھنویں گھنی ہوسکتی ہیں۔

٭ہیئر اسٹائلسٹ بال لمبے کرنے کے لیے ناریل کا تیل لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ اس تیل کو بھنویں گھنی کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ ناریل کے تیل کو ہلکاگرم کرکے اسے بھنوں پر لگائیں اور اسے رات بھر لگا رہنے دیں ۔

٭ایک روئی کا ٹکڑا لیں، اسے پیاز کے عرق میں بھگوئیں اور بھنوں پر لگا کر پندرہ سے بیس منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے بھی بھنویں گھنی ہوں گی۔

تازہ ترین