مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نیب کے رہائش گاہ پر چھاپے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
حمزہ شہباز نے نیب کے چھاپے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی ہے۔
درخواست میں حمزہ شہبازنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، حالانکہ ہائی کورٹ پہلے ہی حمزہ شہباز کی گرفتاری سے قبل نیب کو آگاہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔
حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ وارنٹ گرفتاری کو فوری معطل کرے اور نیب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔