• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پیر تک روک دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے وکیل کی متفرق درخواست کی سماعت کی کرتے ہوئے اپنا حکم سنایا۔

حمزہ شہباز نے نیب کے رہائش گاہ پر چھاپے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

حمزہ شہباز نے نیب کے چھاپے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی تھی۔

درخواست میں حمزہ شہبازنے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، حالانکہ ہائی کورٹ پہلے ہی حمزہ شہباز کی گرفتاری سے قبل نیب کو آگاہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔

حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو فوری معطل کردے اور نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5گھنٹوں سے نیب نے شہباز شریف کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

تازہ ترین