• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے حکم پر نیب نے ریاستی دہشت گردی کی، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر نیب نے لاہور میں ریاستی دہشت گردی کی، حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیب کے ڈرامے میں شہباز گل اور فوادچودھری مہمان اداکار ہیں ، وہ نیب کے ترجمان بنے ہوئےہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وکلا ءلاہورہائیکورٹ گئے ، جہاں عدالت نے نے کہا کہ حمزہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھوس شواہد اکٹھے ہوگئے اور جب شواہد پیش کرنے کا موقع آتا ہے تو یہی فیصلہ آتا ہے جو لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سیٹ آ سائیڈ نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر شریف خاندان سرخرو ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نو ماہ میں 3400 ارب روپے قرض لیا گیا جو وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر اور ان کے پروٹوکول کے لیے استعمال ہورہا ہے،جبکہ مسلم لیگ (ن) نےجو ضرضے لیے وہ موٹروے بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے استعمال ہوئے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرر جہانگیر ترین کا احتساب کریں، احتساب کرنا ہے تو علیمہ باجی کا کریں کہ اربوں روپوں کمانے والی مشینیں کہاں ہیں؟

تازہ ترین