• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان: شہری مردہ مرغیاں کھانے سے بچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ فوڈز نے ٹانک روڈ پر کارروائی کرکے گاڑی سے15 سو مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔

محکمہ فوڈز ڈیرہ اسماعیل خان نے شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے ڈیرا اسماعیل خان لائی جانے والی 15 سو مردہ مرغیاں برآمد کر کے دریائے سندھ کے ڈمپنگ زون میں تلف کر دیں۔

محکمہ فوڈز نے مالک محمد سہیل اور ڈرائیور پر 40 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا تاہم آئندہ اس مکروہ دھندے سے اجتناب برتنے پر اُنہیں چھوڑ دیا گیا۔

تازہ ترین