کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 20 اپریل سے 6 مئی تک ائیر مارشل نورخان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کراچی میں نیشنل اور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جن گراؤنڈز پر قبضہ ہے یا وہ کسی اور کے زیر انتظام ہیں ان سب کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام لایاجائے گا۔ اجلاس میں سابق اولمپئن شاہد علی خان، افتخار سید، کامران اشرف ودیگر شریک تھے۔