اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ15 مارچ کوکیس کی سماعت کرے گا۔ قبل ازیں وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا۔اس فیصلے کیخلاف دائردرخواست پرسندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے سے کا حکم جاری کیا جس کیخلاف وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس نے سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ معطل کر دیا تھا۔