لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے حمزہ شہباز کی ضمانت کے حوالے سے خود سے منسوب بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں۔ اعتزاز احسن نے اپنے ترجمان کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ ہے اور نہ میں نے کبھی ٹوئٹ کیا ہے ۔ حمزہ شہباز کی ضمانت کے بعد میرے نام سے منسوب بیان جعلی اکائونٹ سے ٹوئٹ ہوا۔