• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا،سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد


شمالی کوریا میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور خوب دوڑ لگاتے ہوئے اپنی فٹنس کا عملی مظاہرہ کیا اور شائقین کی خوب داد سمیٹی۔

شمالی کوریا کے دارالحکومت Pyongyangمیں منعقد ہونے والی اس30ویں سالانہ بین الاقوامی ریس میں شمالی کوریا ، چین، مراکش، کینیا، ایتھوپیا، آسٹریلیا ،پرتگال سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے16سو سے زائد افراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس میں ہالف میراتھن مرحلے میں خواتین کی کیٹگری میں شمالی کوریا کی Ri Kwang Ok اور مردوں کی کیٹگری میں شمالی کوریا کے Ri Kang Bom فاتح قرار پائے جبکہ فل میراتھن مرحلے میں خواتین کی کیٹگری میں سوئزرلینڈ کی اور مردوں کی کیٹگری میں روس کے کھلاڑی نے یہ مقابلہ اپنے نام کیا ۔

تازہ ترین