• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا ایرانی ہم منصب کو فون، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلے فون پر بات کرتے ہوئے ایران میں حالیہ سیلاب سے آنیوالی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں سیلاب سے70جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار اور دعائے مغفرت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر امداد ی سامان کے 2 سی ون تھرٹی جہاز فوری طور پر ایران بھجوائے جارہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کا اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین