• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ ،چوکی پر نہ رکنے پر پولیس کی ایڈیشنل کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ

چارسدہ(این این آئی) چارسدہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر نہ رکنے پر پولیس نے بنوں کے ایڈیشنل کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ، ایڈیشنل کمشنر بنوں ڈرائیور اورگن مین زخمی .ہوگیا، ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل کمشنر سمیت ڈرائیور اور گن مین زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے تھانہ خان مئی کی حدود میں بنوں کے ایڈیشنل کشمنر دولت خان ہفتہ وار تعطیل پر آبائی علاقے درگئی جا رہے تھے کہ پولیس نے انھیں ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا۔ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار بڑھا دی جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا، جب ڈرائیور نے راستہ تبدیل کیا تو پولیس نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور بعد ازاں گاڑی کے ٹائر کو نشانہ بنایا۔پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ الٹ گئی، جس کے بعد شناخت ہو سکی کہ در حقیقت گاڑی میں ایڈیشنل کمشنر بنوں سوار تھے تاہم گاڑی نہ روکنے کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں۔گاڑی الٹنے سے ایڈیشنل کمشنر بنوں دولت خان سمیت ڈرائیور اور گن مین زخمی ہوئے۔ تینوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جس کے بعد وہ دوبارہ درگئی روانہ ہو گئے، تاہم واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے خیبر ایجنسی اور بنوں کے راستے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔
تازہ ترین