اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کےلیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں،اسد عمر واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ آئی ایم ایف حکام سے قرضہ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کے ہمراہ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نوراحمد ، گورنرسٹیٹ بنک طارق باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہیں ۔