• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کو این آر او مانگتے خود سنا، شیخ رشید، کس سے مانگ رہے تھے، نام بتائیں، رانا ثناء

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے اپنے کانوں سے سنا ہے جس پر ن لیگی رہنما رانا ثناء نےکہا کہ شیخ رشید بتائیں شہباز شریف نے کس سے این آر او مانگا؟ ورنہ استعفیٰ دے دیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نےالزام لگایا ہے کہ شہباز شریف کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک ہی نکلیں گے۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا کیس بڑا سنگین ہے، آج ایسا نظر آرہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست علیحدہ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز کا ہتھوڑے والا اور آصف زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے۔
تازہ ترین