• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بلال عباسی، خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالتوں پر کام کے دباؤ کے باعث راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ منگل کواسلام آباد کے سیکٹر جی 11میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں اجلاس میں راولپنڈی سے عدالت کی منتقلی کے انتظامات سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا گیا ۔ اسلام آباد میں کام کرنے والی 2 احتساب عدالتوںپر کام کے دباؤ کو کم کرنے اور ریفرنسز کے فوری فیصلوں کیلئے راولپنڈی میں کام کرنے والی2 احتساب عدالتوں میں سے ایک عدالت کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا ۔
تازہ ترین