وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا ءسے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سےان میں چیک بھی تقسیم کیے۔
عمران خان نے کہا کہ انسانی جان کے زیاں کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جاسکتا، حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کی سہہ پہر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک مشکوک مقابلے کے دوران گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری خلیل، اس کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوئےتھے۔