پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج بی آر ٹی منصوبے سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف نیب ہیڈکوارٹر میں درخواست جمع کرائے گی۔
صوبائی صدرہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نیب کو درخواست دیں گے ، فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقائق سب کے سامنے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو درخواست دے کر صوبے کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے اگر نیب نے کارروائی نہ کی تو دیگر فورمز پر معاملہ اٹھائیں گے ۔