اسلام آباد (حنیف خالد) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیرصدارت 13 اپریل کو جوڈیشل کانفرنس انعقاد پذیر ہوگی جس میں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ 116 ماڈل کورٹس کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ اس کانفرنس میں ملک میں عدالتی نظام میں اصلاحات اور اس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔