کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد الشربینی نے فرحان محبوب کو شکست دیکر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک کے صدر جنرل (ر) عارف حسن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ایئرمارشل شاہد اختر علوی اور دیگر موجود تھے۔ اسلام آباد میں عالمی نمبر 72 فرحان محبوب نے فائنل بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ایک گھنٹے جاری رہنے والے فائنل میں محمد الشربینی نے 3-2 سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شکست سے دلبرداشتہ اور مایوس ہوکر فرحان نے غصہ اپنے ریکٹ پر نکالا اور اس سے زمین پر پٹخ کر توڑ دیا۔